• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

جوز بٹلر پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں شرکت نہیں کریں گے

شائع May 28, 2024
فائل فوٹو: انگلینڈ کرکٹ
فائل فوٹو: انگلینڈ کرکٹ

انگلینڈ کے ٹی20 کپتان جوز بٹلر بچے کی متوقع پیدائش کے سبب پاکستان کے خلاف ٹی20 میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جوز بٹلر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج کارڈف میں کھیلے جانے والے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے کیونکہ ان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

انگلینڈ کرکٹ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بٹلر کی اہلیہ تیسرے بچے کو جنم دینے والی ہیں اس لیے وہ تیسرے ٹی20 میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

جوز بٹلر کی غیرموجودگی میں معین علی آج کے میچ میں انگلینڈ کی قیادت کریں گے۔

ابھی تک بورڈ کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بٹلر پاکستان کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جس کے بعد دوسرے میچ میں بٹلر کی 84 رنز کی عمدہ اننگز کی بدولت انگلینڈ نے میچ میں 23 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان کو سیریز میں اپنا وجود برقرار رکھنے کے لیے آج کے میچ میں لازمی کامیابی درکار ہے کیونکہ اگر انگلینڈ کی ٹیم آج میچ جیت لیتی ہے تو سیریز اپنے نام کر لے گی۔

عالمی چیمپیئن ٹائٹل کے دفاع کے لیے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے جمعہ کو روانہ ہو گی جہاں وہ گروپ بی میں آسٹریلیا، عمان، اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کا مقابلہ کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024