• KHI: Fajr 5:15am Sunrise 6:32am
  • LHR: Fajr 4:47am Sunrise 6:08am
  • ISB: Fajr 4:52am Sunrise 6:15am
  • KHI: Fajr 5:15am Sunrise 6:32am
  • LHR: Fajr 4:47am Sunrise 6:08am
  • ISB: Fajr 4:52am Sunrise 6:15am

حکومت سندھ نے سیف سٹی منصوبے کیلئے 3 ارب روپے جاری کردیے

شائع May 26, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

حکومت سندھ نے سیف سٹی منصوبے کے لیے 3 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کردی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن نے کراچی کو محفوظ ترین شہر بنائے جانے کے حوالے سے سیف سٹی منصوبے کے پہلے مرحلے کو بارہ ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی منصوبے کے مکمل ہونے سے نہ صرف جرائم کی شرح میں بتدریج کمی آئے گی بلکہ جرائم کے خاتمے میں بھرپور مدد ملنے کے ساتھ ساتھ ملوث عناصر کی بیخ کنی بھی ممکن ہوسکے گی۔

ضیاالحسن کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں کراچی کو مکمل طور پر کور کرنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات سے متعلق کاوشوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

بعد ازاں کراچی کے بعد اس منصوبے کے دائرے کو سندھ کے دیگر شہروں تک وسعت دینے کے مجموعی اقدامات کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 17 اکتوبر 2024
کارٹون : 16 اکتوبر 2024