• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

شاہد آفریدی کی ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کیلئے 3 فیورٹ ٹیمیں کونسی ہیں؟

شائع May 25, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کے لیے اپنی 3 فیورٹ ٹیموں کے نام بتا دیے۔

گزشتہ روز شاہد آفریدی کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ایمبیسڈر مقرر کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس ایڈیشن کا حصہ بن کر بہت پرجوش ہیں۔اس ایڈیشن میں شائقین پہلے سے زیادہ ٹیمیں، زیادہ میچز اور دلچسپ مقابلے دیکھیں گے۔

بعدازاں انہوں نے آئی سی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فائنل کھیلنا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے سیمی فائنل کے لیے تین ٹیموں کا انتخاب کیا، سابق کپتان نے کہا کہ ان کے خیال میں آسٹریلیا، بھارت اور نیوزی لینڈ ورلڈکپ 2024 کے سیمی فائنل تک پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں کُل 20 ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ یکم جون سے 29 جون تک کھیلا جائے گا جس کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کریں گے۔

جب کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے تمام اسکواڈز کا اعلان بھی کردیا گیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپس

گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکا

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال

پاکستان ایونٹ کے گروپ اے میں بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ ہے۔

پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول

6 جون: پاکستان بمقابلہ امریکا، ڈیلاس

9 جون: پاکستان بمقابلہ بھارت، نیویارک

11 جون: پاکستان بمقابلہ کینیڈا، نیویارک

16 جون: پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، لاڈر ہل

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024