• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی کے بڑے کمنٹری پینل کا اعلان

شائع May 25, 2024
قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس اور وسیم اکرم— فائل فوٹو: اے ایف پی
قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس اور وسیم اکرم— فائل فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے جس میں تین سابق ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی نے ایک بڑے کمنٹری پینل کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس اور رمیز راجا شامل ہیں۔

ان کے علاوہ کمنٹری پینل میں بھارت کے روی شاستری، سنیل گاوسکر، ہرشا بھوگلے، دنیش کارتھک کے ساتھ ساتھ ناصر حسین، آئن مورگن، ویمنز کرکٹر ایبونی وین فورڈ برینٹ بھی موجود ہیں۔

اس کے علاوہ ای این اسمتھ، میل جونز، ای این بشپ، سیمیول بدری، کارلوس بریتھ ویٹ، اسٹیو اسمتھ، ایرون فنچ، رکی پونٹنگ، میتھیو ہیڈن، ٹام موڈی، ڈینی موریسن، شان پولاک، سائمن ڈول، اطہر علی خان، ایلن ولکنز بھی ٹورنامنٹ میں اپنا ماہرانہ تجزیہ پیش کریں گے۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز یکم جون سے امریکا میں ہورہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024