• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm

بنگلادیش کو مسلسل دوسری شکست، امریکا نے سیریز اپنے نام کرلی

شائع May 24, 2024

امریکا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو حیران کن طور پر مسلسل دوسری بار شکست دے کر تین میچوں کی سیریز جیت لی۔

یہ امریکا (یو ایس اے) کی کسی بھی ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کے خلاف پہلی سیریز کی جیت ہے۔

امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ہونے والے 3 میچوں پر مشتمل انٹرنیشنل سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 144 رنز بنائے۔

مونانک پٹیل 42 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے، بنگلا دیش کے شریف الاسلام، مستفیض الرحمان، اور رشاد حسین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم آخری اوور میں 138 رنز پر آؤٹ ہوگئی، نجم الحسین شانتو 36 رنز بناکر نمایاں رہے، علی خان 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ٹاپ باؤلر رہے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے امریکا کو 6-144 تک محدود رکھا تھا۔

بنگلادیش نے ہیوسٹن میں کھیلے جانیوالے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 153رنز بنائے تھے، اس کے جواب میں امریکا کی جانب سے جارحانہ انداز اپنایا گیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 154رنز کا ہدف امریکا نے 3 گیندیں قبل ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے بنگلہ دیش کو اپ سیٹ کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024