• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

چاہت فتح علی خان کے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کی ویڈیو وائرل

شائع May 23, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان کی جانب سے حال ہی میں ریلیز کیے گئے پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کامیڈین گلوکار نے گزشتہ ہفتے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کی ویڈیو اپنے یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ریلیز کی تھی، جس کے بعد ان کا گانا وائرل ہوگیا۔

ان کے گانے کی ویڈیو کو پاکستان سمیت بھارت کے متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز سمیت شوبز ویب سائٹس پر بھی شیئر کیا گیا اور لوگوں نے ان کی پرفارمنس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

شائقین نے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کے بجائے چاہت فتح علی خان کے ڈانس اور ان کے ساتھ ویڈیو میں نظر آنے والی ماڈل پر تبصرے کیے اور ماڈل کو مشورے دیے کہ وہ گلوکار سے دور رہیں تو بہتر ہے۔

’اکھ لڑی بدوبدی‘ کی ویڈیو کو یوٹیوب سمیت انسٹاگرام پر لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے اور اس پر شائقین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا عمل بھی جاری ہے۔

چاہت فتح علی خان نے جس پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو اپنے منفرد انداز اور آواز میں گایا، اسے پہلی بار ملکہ ترنم نورجہاں نے پاکستانی فلم کے لیے گایا تھا۔

’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو ملکہ ترنم نور جہاں نے 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم بنارسی ٹھگ کے لیے گایا تھا۔

’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا شمار اپنے دور کے مقبول ترین گانوں میں ہوتا ہے اور اسے دیگر فنکار بھی اپنی آواز میں گاچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024