• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

اسلام آباد: حکومت انسانی حقوق کی پاسداری، تحفظ کیلئے پر عزم ہے، اعظم نذیر تارڑ

شائع May 23, 2024
اعظم نذیر تارڑ
اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون وانصاف اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر لیزلی سکنلین سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ حکومت انسانی حقوق کی پاسداری اور حفاظت کے لیے پر عزم ہے۔

وزارت انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے انسانی حقوق کمیشن اور اقلیتوں کے حوالے سے پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت انسانی حقوق کی پاسداری اور حفاظت کے لیے پر عزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی و خوشحالی موجودہ جمہوری حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت اور اپوزیشن دونوں جمہوری نظام کا حصہ ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ماحولیاتی استحکام کے لئے حکومتی سطح پر ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024