• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

فیصل قریشی کی والدہ کا بیٹے سے متعلق انٹرویو وائرل

شائع May 20, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اور مقبول اداکار فیصل قریشی کی والدہ افشاں قریشی کا بیٹے کے کردار اور کامیابی پر دیا گیا پرانا انٹرویو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس کے بعد لوگ اداکار کے حوالے سے قیاس آرائیاں کرتے دکھائی دیے۔

اداکار کی والدہ افشاں قریشی کی جانب سے دو ہفتے قبل میٹرو ٹی وی لائیو یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو کے ایک حصے کو زیادہ تر سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے ایڈٹ کرکے پھیلایا گیا۔

افشاں قریشی کے طویل انٹرویو کی وائرل ہونے والی ایک ایڈٹ شدہ کلپ میں وہ بیٹے فیصل قریشی کے کردار اور شخصیت پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں اداکار کی والدہ بتاتی ہیں کہ انہوں نے بیٹے کی کامیابی کے لیے خدا سے دعا کی اور ان کی دعائیں قبول ہوئیں لیکن انہوں نے غلطی سے یہ دعا نہیں مانگی کہ ان کا بیٹا اچھا بیٹا اور انسان بھی بنے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایڈٹ شدہ ویڈیو میں بعد ازاں اداکارہ بچوں کی جانب سے والدین کو اولڈ ہائوسز میں چھوڑ کر آنے کی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے سمجھا کہ شاید اداکار کی والدہ بیٹے کی نافرمانی پر بات کر رہی ہیں لیکن درحقیقت وہ دنیا کے تمام بچوں کو پیغام دیتی دکھائی دیتی ہیں کہ وہ اپنے والدین کا احترام کریں، ان کی خدمت کریں، انہیں اولڈ ہائوسز میں داخل نہ کرائیں۔

تاہم زیادہ تر سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے فیصل قریشی کی والدہ کے انٹرویو کی کلپ کو ایڈٹ کرکے پھیلایا گیا، جس سے سننے والے یہ سمجھے کہ اداکار کی والدہ بیٹے کی نافرمانی پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں فیصل قریشی کی والدہ نے بتایا کہ ان کے بیٹے آج جس مقام پر ہیں، وہاں پر کوئی نہیں اور بیٹا انہیں بار بار کہ چکا ہے کہ وہ کام نہ کریں لیکن وہ اپنی مرضی سے ہر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

افشاں قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے سخت محنت اور مزدوری کرکے بچوں کو پالا اور جب ان کے بیٹے چھوٹے تھے تو انہوں نے اداکار خالد بٹ کو عمرے کی ادائیگی کے لے جاتے وقت بیٹے کی کامیابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کی والدہ کی ایڈٹ شدہ کلپ پر کمنٹس کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا اور لکھا کہ بظاہر فیصل قریشی بہت اچھی شخصیت کے مالک اور فرمانبردار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024