• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

شائع May 20, 2024
پرویز الہٰی — فائل فوٹو: ڈان نیوز
پرویز الہٰی — فائل فوٹو: ڈان نیوز

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس سلطان تنویر احمد نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

دوران سماعت پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ 2 سال کی تاخیر سے درج کیا، کسی امیدوار سے بھرتی کی رقم پرویز الہٰی نے وصول نہیں کی، پرویز الہٰی کا اس بھرتی سے کوئی تعلق نہیں۔

اس پر وکیل اینٹی کرپشن نے کہا کہ پرویز الہٰی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا گیا ہے۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یاد رہے کہ 27 مارچ 2024 کو عدالت نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت کو خارج کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوبارہ سے درخواست عدالت میں دائر کی۔

عدالت نے 26 مارچ کو وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، محمکہ اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

بعد ازاں 28 اپریل کو ہائی کورٹ نے پرویز الہی کی درخواست کو مئی میں سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024