• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

بیٹی نے شاہد آفریدی کا میک اپ کردیا، ویڈیو وائرل

شائع May 19, 2024
فوٹو: اسکرین شااٹ
فوٹو: اسکرین شااٹ

اسٹار آل راؤنڈر اور پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ آفریدی کے ساتھ میک اپ سیشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کی مرکز بن گئی۔

باپ بیٹی کی معصومانہ انداز میں گفتگو نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔

وائرل کلپ میں شاہد آفریدی کو لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ عروہ اپنے والد کے چہرے پر میک اپ کرتی ہیں۔

سابق کپتان نے مزاحیہ انداز میں پوچھا ’آپ میرے ہونٹوں پر لپ اسٹک لگارہی ہیں، یہ آپ کیا کررہی ہیں؟‘ عروہ ہاتھ میں برش لے کر جواب دیتی ہے کہ ’میں آپ کے چہرے پر میک اپ کررہی ہوں‘۔

باپ اور بیٹی کی معصومانہ گفتگو نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے جب عروہ اپنے والد کی داڑھی، ماتھے اور گالوں پر میک اپ لگاتی ہیں، وہ پیار سے اپنے والد شاہد آفریدی کو کہتی ہیں کہ ’ابا اگر آپ اپنا چہرہ دھوئیں گے تو میں ناراض ہو جاؤں گی۔‘

عروہ اپنے والد سے کہتی ہیں کہ ’میں سب کو ڈرانے کے لیے آپ پر میک اَپ کر رہی ہوں‘، جس پر آفریدی پیار سے جواب دیتے ہیں کہ ’آپ کیوں چاہتی ہیں کہ میں سب کو ڈراؤں؟‘

عروہ ہنستے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میں چاہتی ہوں کہ آپ شہزادی لگیں‘، جس پر آفریدی مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں کہ ’آپ میری شہزادی ہیں‘۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے اور باپ اور بیٹی کے درمیان معصومانہ گفتگو اور گہرے تعلق کی تعریف کی۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024