• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

سر ویو رچرڈز کو ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹور بنائے جانے کا امکان

شائع May 19, 2024
فوٹو: فائل پی ایس ایل
فوٹو: فائل پی ایس ایل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے لیے مینٹور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈری بلے باز سر ویو رچرڈز سے رابطے میں ہے اور انہیں قومی ٹیم کا مینٹور بننے کی پیشکش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سر ویو رچرڈز سے معاملات جلد طے پاجانے کا امکان ہے، سر وویو رچرڈز کو مینٹور بنانے سے کیریبئن کنڈیشنز پر ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران پاکستانی ٹیم کو مدد ملے گی۔

سر وویو رچرڈز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بھی مینٹور ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے 15 اسکواڈ کا اعلان 22 مئی کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 انٹرنیشنل کے بعد کیا جائے گا جس کے لیے مشاورت پہلے ہی مکمل کرلی گئی ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخرزمان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، ابرار احمد، عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فاسٹ باؤلر حسن علی، آغا سلمان اور عرفان نیازی اضافی کھلاڑیوں کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024