• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سوشل میڈیا پر فالوورز کم ہونے کی وجہ سے ڈراموں میں کام نہیں کرسکتی، مومنہ اقبال

شائع May 18, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد بہت کم ہے، اس لیے وہ نہ تو فلموں میں کام کر سکیں گی اور نہ ہی ڈراموں میں انہیں کام مل سکے گا۔

اداکارہ کی جانب کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے کم فالوورز کے شکوے کی مختصر ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس میں وہ زیادہ فالوورز رکھنے کے فوائد بتاتی دکھائی دیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر کوئی انہیں بتا چکا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز صرف 10 لاکھ ہیں۔

اداکارہ نے تنقیدی انداز میں اپنے ساتھ کمرے میں موجود افراد کو کہا کہ چوں کہ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز صرف 10 لاکھ ہیں، اس لیے وہ ڈراموں میں کام نہیں کر سکیں گی۔

اداکارہ نے اپنے ساتھ موجود افراد کو کہا کہ چوں کہ ان کے سوشل میڈیا فالوورز کم ہیں، اس لیے وہ فلموں اور ڈراموں میں کام نہیں کریں گی اور یہ کہ وہ تو کم فالوورز والے اداکاروں کو مشورہ دیں گی کہ وہ یہ کام ہی چھوڑ دیں۔

ایک اور ویڈیو میں وہ بتاتی نظر آتی ہیں کہ اگرچہ وہ سالوں سے شوبز میڈیا انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں لیکن چوں کہ ان کے سوشل میڈیا پر فالوورز نہیں ہیں تو ان کی کوئی اہمیت نہیں۔

مومنہ اقبال کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر فالوورز خریدنے کے لیے پیسے خرچ نہیں کیے اور فالوورز کم ہونے کی وجہ سے ان کی کوئی اہمیت بھی نہیں رہی۔

اداکارہ نے کہا کہ کم فالوورز کی وجہ سے شوبز میں کام نہ ملنے کے باعث وہ بھی یہی سوچ رہی ہیں کہ وہ یہ کام چھوڑ کر ولاگنگ شروع کردیتی ہیں۔

انہوں نے دوسری ویڈیو میں مسکراتے ہوئے تنقیدی انداز میں کہا کہ اب سے کوئی انہیں ڈراموں میں کام نہ دے کیوں کہ ان کے فالوورز صرف 10 لاکھ ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے زیادہ فالوورز رکھنے کی وجہ سے شوبز میں کام ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024