• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

پنجاب: صادق آباد میں پینٹ بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہو گئی

شائع May 18, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد میں پینٹ بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فیکٹری میں کیمیکل موجود ہونے کے باعث آگ بے قابو ہوئی، آگ دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مزید بتایا کہ فائربریگیڈ کی 5 گاڑیاں فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم کئی گھنٹے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ تحصیل صادق آباد میں پینٹ بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کے گودام کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔

https://www.dawnnews.tv/news/1233551/

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024