• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کے یونیفارم کی ویڈیوز و تصاویر وائرل

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گزشتہ ماہ اپریل میں پنجاب پولیس کے یونیفارم کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اب ان کی جانب سے ایلیٹ فورس کا یونیفارم پہننے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

مریم نواز نے 17 مئی کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فورس کا یونیفارم بھی پہنا۔

مریم نواز نے ایلیٹ فورس کا یونیفارم پہننے کے بعد بعد نہ صرف سلامی دی بلکہ اسلحہ بھی چلانے کی مشق کی اور انہوں نے ایلیٹ فورس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ تقریب اور پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں کا معائنہ بھی کیا۔

مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے خواتین اہلکاروں کی مشکلات کا بھی ذکر کیا۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب خواتین اہلکاروں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان کی جانب سے خواتین کانسٹیبلز کے ساتھ ملنے اور ان کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنوانے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔

مریم نواز کی جانب سے اسلحہ چلانے کی مشق کی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں۔

گزشتہ ماہ اپریل میں بھی انہوں نے لاہور میں پنجاب پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں پولیس کا یونیفارم پہنا تھا، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور ان پر یونیفارم پننے پر عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024