• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کامیڈین شفاعت علی کی وزیر اعظم کے سامنے ان کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل

شائع May 16, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار شفاعت علی کی جانب سے تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے ہی ان کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں وزیر اعظم کی جانب سے رکھی گئی تقریب کی ہے۔

وائرل ویڈیو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی مراعات کے اعلان بھی کیے اور اختتام پر انہوں نے کامیڈین کو خود دعوت دی کہ وہ اسٹیج پر آکر لطیفے سنائیں۔

وزیر اعظم کی درخواست پر کامیڈین نے اسٹیج پر آکر پہلے وزیر اعظم سے معذرت کی اور پھر ان ہی کی نقل اتاری۔

شفاعت علی نے شہباز شریف کے انداز میں ہی نہ صرف ان کی آواز کی نقل اتاری بلکہ انہوں نے ہاتھوں کے اشارے بھی ان کی طرح کیے۔

کامیڈین کی جانب سے وزیر اعظم کی ہوبہو نقل اتارنے پر نہ صرف شہباز شریف خود ہنس پڑے بلکہ تقریب میں موجود تمام وفاقی وزرا، اعلیٰ حکومتی عہدیدار اور ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بھی ہنس پڑے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم نے خود ہی کامیڈین کی تالیاں بجا کر نقل اتارنے پر حوصلہ افزائی کی جب کہ وفاقی وزرا اور کھلاڑی بھی تالیاں بجاتے دکھائی دیے۔

شفاعت کی جانب سے وزیر اعظم کے سامنے ہی ان کی فرمائش پر ان کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگ اس پر تبصرے بھی کرتے دکھائی دیے۔

شفاعت علی مختلف ٹیلی وژن پروگراموں میں بھی متعدد سیاسی اور حکومتی شخصیات کی نقل اتارتے دکھائی دیتے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024