• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

دنیا کے معمر ترین شخص کا انتقال

شائع September 15, 2013

۔ — رائٹرز فوٹو
۔ — رائٹرز فوٹو

دنیا کا معمر ترین شخص 112 سال کی عمر میں امریکی ریاست نیو یارک میں انتقال کر گیا۔

ایک جنازہ گھر نے اپنی ویب سائیٹ پر ہفتہ کو بتایا کہ گینیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل سلُستیانو سانچیز جمعہ کو نیو یارک میں گرینڈ آئرلینڈ کے ایک نرسنگ ہاؤس میں انتقال کر گئے۔

ویب سائٹ کے مطابق، سانچیز 1901، سپین میں پیدا ہوئے، وہ کافی عرصہ کیوبا میں گنے کے کھیتوں میں مزدوری کرنے کے بعد امریکا منتقل ہو گئے تھے۔

ان کے انتقال کے بعد اب اٹلی کے 111 سالہ آرتورو لیکاٹا معمر ترین شخص بن چکے ہیں۔

گینیز کے لیے کام کرنے والے ایک ریسرچ گروپ کے مطابق، جاپان کی 115 سالہ مساؤ اوکاوا معمر ترین خاتون کا اعزاز رکھتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024