• KHI: Maghrib 5:58pm Isha 7:19pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:41pm
  • ISB: Maghrib 5:15pm Isha 6:43pm
  • KHI: Maghrib 5:58pm Isha 7:19pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:41pm
  • ISB: Maghrib 5:15pm Isha 6:43pm

ماہرہ خان کی طرف شائقین کی جانب سے چیزیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل

شائع May 15, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی طرف شائقین کی جانب سے چیزیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان (اے سی پی) کی جانب سے منعقد کیے گئے پاکستان لٹریچر فیسٹیول (پی ایل ایف) کی ہے۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں لوگوں کی جانب سے ماہرہ خان کی طرف اس وقت چیزیں پھینکی گئیں جب اداکارہ فلم ساز وجاہت رؤف کے ساتھ اسٹیج پر محو گفتگو تھیں۔

تاہم پھینکی جانے والی چیزیں کسی کو نظر نہیں آسکیں کہ وہ کیا تھیں؟

مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بولتے بولتے اس وقت خاموش ہوکر چونک جاتی ہیں جب لوگوں کی جانب سے ان کی طرف کوئی چیز پھینکی جاتی ہے۔

ماہرہ خان کی جانب سے پھینکی گئی چیز کے اسٹیج پر گرنے کی آواز بھی ویڈیو میں سنائی دیتی ہے۔

اسٹیج پر لوگوں کی جانب سے پھینکی گئی چیز کے گرنے کے بعد اداکارہ نے حیرانی کا اظہار کیا اور بعد ازاں یہ شکوہ بھی کیا کہ ان کی طرف چیزیں پھینکی جا رہی ہیں۔

اسٹیج پر نظر نہ آنے والی چیز کے پھینکے جانے کے بعد اداکارہ نے تقریر روک دی اور لوگوں سے باتیں کرنے لگیں اور ان سے شکایت بھی کی کہ وہ ان کی طرف چیزیں پھینک رہے ہیں۔

اداکارہ نے لوگوں کے اصرار پر انہیں اپنی کسی فلم کا ڈائیلاگ سنانے سے بھی انکار کیا لیکن بعد ازاں انہوں نے اختتام پر شائقین کے لیے اپنی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ڈائیلاگ وے مولیا بول کر مداحوں کے دل خوش کردیے۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025