• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

ہماری پہچان کرپشن نہیں محنت اور ذہانت ہے، احسن اقبال

شائع May 15, 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری پہچان کرپشن نہیں محنت اور ذہانت ہے، ہم اسی سے پوری دنیا میں پہچانے جاتے ہیں۔

پاکستان ڈیولپمنٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک محنتی قوم ہیں، ہم اسی کے ساتھ ملک کے حالات بدلیں گے، اس موسمیاتی تبدیلی کے لیے دو چیلنجز ہیں جس میں ہم نے توجہ دینی ہے وہ ہے غذائی تحفظ اور پانی کا تحفظ کے کس طرح زراعت میں گرین ریوولیوشن لائیں اور پیداواری صلاحیت کو بڑھائیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر ہم نے پیداوار بڑھالی تو ہم سب سے زیادہ پیداواری صلاحیت والے دنیا کے 3 بڑے ممالک میں شاید شامل ہوسکتے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں پانی کے وسائل کو تحفظ دینا ہے، موسمیاتی تبدیلی صرف سیلاب نہیں بلکہ قحط سالی بھی لائے گی تو اس کے لیے ہمیں پانی کے ذخائزر کے لیے انتظامات کرنے ہیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق توانائی جدید معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے، ہم بجلی پیدا کرتے ہیں لیکن اس کے بل لینے کی صلاحیت نہیں رکھتے نتیجہ یہ ہے کہ جو فرق ہے وہ گردشی قرضہ پیدا کیا جارہا ہے جو ناقابل برداشت بنتا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترقی صرف عمارتیں بنانے سے نہیں ہوتی، ہماری سوسائیٹی کو ایک سافٹ ویئر چاہیےکہ ترقی میں سب کی شمولیت شامل ہو، ہمیں بے اختیار لوگوں کو با اختیار بنانا ہے، جہاں خواتین ترقی میں شامل نہیں وہاں ترقی نہیں ہوتی تو ہمیں اپنی عورتوں کو با اختیار بنانا ہے، اور ہمیں نوجوانوں کو بھی با صلاحیت بنانا ہے، ان کی صلاحیتوں سے پاکستان تیزی سے آگے بڑھ سکتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر ہم صحیح فیصلے نہیں کرتے تو ناکامی قدرتی نہیں بلکہ ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے ہوگی، اگر ہم اسی رفتار پر چلیں گے 2047 تک ہم 12 کھرب ڈالر اکانومی بنیں گے، لیکن اس وقت تک ہماری آبادی 40 کروڑ سے اوپر جاچکی ہوگی اور تب ہم لوگوں کو روٹی کھلانے کے بھی قابل نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان سب کا ہے اور اس کو آگے بڑھانے میں ہم سب نے کردار ادا کرنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024