• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شائقین ایوارڈز شو میں اداکاراؤں کے بولڈ لباس پر نالاں

شائع May 13, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا صارفین نے ہم اسٹائل ایوارڈز شو میں اداکاراؤں کی بولڈ لباس میں ویڈیوز وائرل ہونے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایوارڈز منتظمین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ہم اسٹائل ایوارڈز 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب سندھ کے دارالحکومت کراچی میں منعقد ہوا، جس میں متعدد اداکارائیں اور اداکاروں نے منفرد لباس پہن کر شائقین کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔

شوبز شخصیات کی جانب سے بولڈ اور منفرد اسٹائل کے لباس پہن پر ایوارڈز شو میں شرکت کرنے پر شائقین نے اظہار برہمی کرتے ہوئے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ایک طرف فلسطین میں اسرائیلی بمباری جاری ہے اور دوسری طرف پاکستانی اداکار عریانی پھیلا رہے ہیں۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے خصوصی طور پر اداکاراؤں کے لباس کو فحش قرار دیتے ہوئے ان پر عریانی پھیلانے کا الزام لگایا۔

ایوارڈز شو کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرنے والی متعدد اداکاراؤں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے تمام اداکاراؤں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے گلوکارہ آئمہ بیگ کو مختصر لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ہولی وڈ شخصیات کی سستی کاپی بھی قرار دیا۔

شائقین نے ثروت گیلانی کے لباس اور فیشن پر بھی تنقید کی اور انہیں بھی شرم دلانے کی کوشش کی۔

مداحوں نے اداکارہ امر خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے لباس کو نامناسب بھی قرار دیا۔

جہاں شائقین نے اداکاراؤں اور شوبز شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیا، وہیں صارفین نے اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریفیں بھی کیں، کیوں کہ وہ اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتی دکھائی دیں۔

ہانیہ عامر نے اپنے بولڈ لباس پر فلسطین کے جھنڈے کا بیج آویزاں کر رکھا تھا جب کہ انہوں نے تقریب سے خطاب کے دوران بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا، جس پر ان کی تعریفیں کی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024