• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

علیزے شاہ کی منفرد انداز میں کیٹ واک کرنے کی ویڈیو وائرل

شائع May 13, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ علیزے شاہ کی جانب سے حال ہی میں سندھ کے دارالحکومت کراچی میں منعقد ہونے والے ہم اسٹائل ایوارڈز شو میں منفرد انداز میں کیٹ واک کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں علیزے شاہ کو بولڈ لباس میں ریڈ کارپٹ پر مختلف اور منفرد انداز میں واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسٹائل ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر منفرد انداز میں کیٹ واک کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے لباس پر بھی تنقید کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف ان کے بولڈ لباس بلکہ انہیں کیٹ واک پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے۔

صارفین نے منفرد انداز میں کیٹ واک کرنے پر علیزے شاہ پر نشہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا جب کہ زیادہ تر افراد نے ان پر مغربی اور بھارتی کلچر کو فروغ دینے کا الزام بھی لگایا۔

علیزے شاہ کی اسٹائل ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں، جن میں انہیں جلوے بکھیرتے اور ادائیں دکھاتے دیکھا گیا۔

اسٹائل ایوارڈز میں علیزے شاہ سمیت دیگر اداکارائیں بھی شریک ہوئیں اور زیادہ تر اداکاراؤں کو ان کے لباس اور فیشن کی وجہ سے آڑے ہاتھوں لیا گیا اور صارفین نے شوبز شخصیات پر مغربی کلچر کر پروان چڑھانے کا الزام بھی عائد کیا۔

اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا گیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا گیا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024