• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

خفیہ معلومات کی سوشل میڈیا پر تشہیر، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

شائع May 13, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے حساس خفیہ معلومات اور خفیہ دستاویزات کی سوشل میڈیا پر غیر مجاز تشہیر پر کھلے عام نمائش کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ اس طرح کی معلومات کا پھیلاؤ پاکستان کے اسٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو زک پہنچانے کے علاوہ دوست اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس تناظر میں وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے جو خفیہ معلومات یا دستاویزات کو افشا کرنے یا پھیلانے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پائے جائیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس جرم کی سزا دو سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024