• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

ہانیہ عامر کا ایوارڈ شو میں غزہ سے اظہارِ یکجہتی

شائع May 12, 2024
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے معروف ترین ’ہَم اسٹائل ایوارڈز‘ کی تقریب میں اداکارہ ہانیہ عامر نے اسٹائلش اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد غزہ سے یکجہتی کا اظہار کردیا۔

11 مئی ہفتے کی شب ایوارڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں فیشن، فلم اور ڈراما انڈسٹری کے معروف فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

تقریب میں اداکارہ کو ٹیلی ویژن کی سب سے اسٹائلش اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، ہانیہ عامر اپنا ایوارڈ وصول کرنے کے لیے اسٹیج پر آئیں تو اُنہوں نے غزہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں ہم فلسطین کے حق میں اپنی آواز بُلند کرسکتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ مشہور ہوں یا نہ ہوں، مجھ سمیت آپ سب کے پاس سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے ہم غزہ کے حق میں استعمال کرسکتے ہیں، اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے غزہ کے لیے بولیں اور اپنی آواز پوری دُنیا تک پہنچائیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہیش ٹیگ ’فوری جنگ بندی‘ (CeasefireNow) ٹرینڈنگ سے نہیں رُکنا چاہیے، اس میں تمام لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ہانیہ عامر نے اپنی تقریر کے آخر میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 35 ہزار 34 فلسطینی شہید اور 78 ہزار 755 زخمی ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024