• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیر اعظم کی سرزنش کردی

شائع May 12, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی اس بیان پر سرزنش کردی جس میں اسرائیلی رہنما نے کہا کہ خلیجی ریاست جنگ کے بعد غزہ میں مستقبل کی حکومت کی مدد میں شامل ہو سکتی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ممتاز اور با اثر خلیجی ریاست ان چند عرب ریاستوں میں سے ایک ہے جن کے اسرائیل سے باضابطہ سفارتی تعلقات ہیں اور جسے انہوں نے غزہ میں اسرائیل کی 6 ماہ سے زیادہ کی جنگ کے دوران برقرار رکھا ہے، تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں۔

وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے ہفتے کو ایکس پر صبح سویرے ایک پوسٹ میں نیتن یاہو کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی نے اسرائیلی رہنما کے تبصروں کی مذمت کردی ہے۔

انہوں نے ایک عربی پوسٹ میں کہا کہ متحدہ عرب امارات اس بات پر زور دیتا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے پاس یہ قدم اٹھانے کی کوئی قانونی صلاحیت نہیں ہے اور متحدہ عرب امارات غزہ پٹی میں اسرائیلی موجودگی کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کسی بھی منصوبے میں شامل ہونے سے انکار کرتا ہے۔

شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات ایسی فلسطینی حکومت کی حمایت کے لیے تیار رہے گا جو فلسطینی عوام کی امیدوں اور امنگوں پر پورا اترے، جس میں آزادی بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں بنجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر ممالک ممکنہ طور پر جنگ کے بعد غزہ انکلیو میں شہری حکومت کی مدد کر سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ابوظہبی کے نیتن یاہو کے ساتھ تعلقات فوجی مہم کی وجہ سے ٹوٹ گئے ہیں، اماراتی حکام اب ان کے ساتھ شاذ و نادر ہی بات کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024