• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm

آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست، چیئرمین پی سی بی 2روزہ دورے پر ڈبلن پہنچ گئے

شائع May 11, 2024
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی— فوٹو: ڈان نیوز
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی— فوٹو: ڈان نیوز

آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی دو روزہ دورے پر ڈبلن پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فوری آئرلینڈ پہنچ گئے۔

چیئرمین پی سی بی نے کوچ اظہر محمود اور کپتان بابر اعظم کے ساتھ ملاقات کی جس میں آئرلینڈ کے خلاف شکست کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کی پرفارمنس پر گفتگو کی گئی۔

اپنے دو روزہ دورے کے دوران محسن نقوی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ کے کرکٹ حکام سے بھی ملاقات کریں گے جس میں مینز، ویمن اور جونیئر ٹیموں کے درمیان میچز کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی۔

فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی محسن نقوی کے ہمراہ آئرلینڈ پہنچے ہیں اور انہوں نے اسکواڈ کو جوائن کر لیا۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی20 اتوار کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ورلڈ کپ میں بھی آئرلینڈ پاکستان کے ہی گروپ میں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 جولائی 2024
کارٹون : 5 جولائی 2024