• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

ٹاک شو میں مہربانو قریشی کے ہنسنے پر عظمیٰ بخاری برہم

شائع May 11, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مہربانو قریشی کی جانب سے ٹاک شو کے دوران ہنسنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے برہم ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں خواتین سیاست دانوں کو سیاسی اور ملکی صورت حال پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں عظمیٰ بخاری کی جانب سے سیاسی صورت حال پر گفتگو کے دوران مہربانو قریشی ہنس پڑتی ہیں۔

مہربانو قریشی کی جانب سے براہ راست ٹاک شو کے دوران سیاسی بات پر ہنسنے پر عظمیٰ بخاری برہم ہوجاتی ہیں اور پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو جھاڑ پلا دیتی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عظمیٰ بخاری پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی کو کہتی ہیں کہ وہ لطیفہ بعد میں بھی سن سکتی تھیں اور بعد میں اس پر ہنس سکتی تھیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب انہیں مزید کہتی ہیں کہ اگر وہ مہربانو قریشی کی بات پر رو پڑیں تو انہیں اچھا تھوڑی لگے گا۔

عظمیٰ بخاری کی بات پر مہربانو قریشی انہیں ہنستے ہوئے جواب دیتی ہیں کہ ان کی گفتگو لطیفے سے کم نہیں ہے۔

مہربانو قریشی کی جانب سے ہنستے ہوئے جواب دینے پر عظمیٰ بخاری مزید برہم ہوجاتی ہیں اور پی ٹی آئی رہنما کو یاد دلاتی ہیں کہ ٹاک شو میں بیٹھنے اور بات کرنے کا یہ طریقہ نہیں ہوتا۔

عظمیٰ بخاری مزید وضاحت کرتی ہیں کہ وہ ٹاک شو میں مہربانو قریشی کو لطیفے نہیں سنا رہیں، ان کے لیے تو پورا ملک لطیفہ ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کی بات پر مہربانو قریشی انہیں سنجیدگی سے جواب دیتی ہیں کہ ہنسنے پر پابندی نہیں ہے، وہ مزید کہتی ہیں کہ ہنسنے پر بھی پابندی، احتجاج پر بھی پابندی اور جمہوریت اور اظہار رائے پر بھی پابندی اور مشکل حالات میں بندہ ہنس رہا ہے تو اب اس پر بھی پابندی؟

ان کی بات پر عظمیٰ بخاری انہیں جذباتی انداز میں کہتی ہیں کہ وہ پہلے ان کی بات غور سے سنیں، پھر انہیں موقع دیا جائے گا۔

ساتھ ہی وہ انہیں طعنہ دیتی ہیں کہ نہ جانے کیوں پی ٹی آئی میں شامل ہونے والا ہر بندے سے اخلاقیات ختم کیوں ہوجاتی ہیں، انہیں یہ بات سمجھ نہیں آ رہی؟

وائرل ویڈیو میں عظمیٰ بخاری پی ٹی آئی خاتون کو مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ آپ اچھی بھلی اخلاقیات اور سوچ رکھنے والی لڑکی ہیں، پہلے میری بات سنیں، پھر بولیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اب وہ مہربانو قریشی کی بات پر روئیں گی، جس پر پروگرام کے میزبان منصور علی خان نے مداخلت کی اور کہا کہ اب کوئی بھی پروگرام میں نہ ہنسے گا اور نہ روئے گا۔

مہربانو قریشی کی جانب سے ٹاک شو کے دوران ہنسنے اور عظمیٰ بخاری کی جانب سے ان کی ہنسی پر غصے کا اظہار کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025