• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

رفح کراسنگ پر اسرائیلی فورسز کے قبضے کے بعد غزہ ہسپتالوں میں ایندھن ختم ہونے کا خدشہ

شائع May 9, 2024

رفح بارڈر کراسنگ پر اسرائیلی فورسز کے قبضے کے بعد عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقوں کے ہسپتالوں میں صرف 3 دن کا ایندھن ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں میں ایندھن کی شدید قلت ہے، یہ قلت اس وقت پیدا ہوئی جب دو روز قبل اسرائیلی فورسز نے رفح کراسنگ پر قبضہ کرلیا تھا جس کی وجہ سے غزہ کے ہسپتالوں میں ایندھن کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا کہ وہ ایندھن (جس کی اقوام متحدہ کی صحت ایجنسی کو بدھ کو ٖغزہ میں لے جانے کے لیے اجازت ملنے کی توقع تھی) بلاک کر دی گئی تھی۔

اسرائیلی حکام غزہ میں انسانی امداد کو کنٹرول کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’غزہ کے ہسپتالوں میں صرف تین دن کا ایندھن باقی ہے، جس کے بعد ہسپتالوں کی سروسز بند ہوجائیں گی‘۔

اسرائیل نے حماس کو شکست دینے کے لیے رفح پر بڑے حملے کی دھمکی دی ہے، اسرائیل کا خیال ہے کہ حماس رفح میں چھپے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 34 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے جبکہ غزہ کی تقریباً پوری آبادی کو نقل مکانی پر مجبور کردیا گیا ہے۔

غزہ کے جنوبی حصے میں واقع رفح ایک چھوٹا شہر ہے جہاں 15 لاکھ بے گھر فلسطینیوں کو پناہ حاصل ہے۔

رفع تقریباً 37 ایکڑ پر پھیلا ہے، اور اس وقت وہاں صورت حال اتنی سنگین ہے کہ جہاں 15 لاکھ افراد کو ایک چھوٹی سے علاقے میں رہنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

اسرائیلی افواج نے اپنے تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کو رمضان تک کی مہلت دی ہے ورنہ وہ رفح میں داخل ہوجائیں گے۔ غزہ کے جنوبی شہر پر زمینی حملے کا خطرہ، جبری انخلا اور موت کا خوف 15 لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینیوں کو اپنے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024