• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

ماضی کے نامور چائلڈ اسٹار ذوہاب خان نے نکاح کرلیا

شائع May 8, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کے نامور چائلڈ آرٹسٹ نوجوان اداکار ذوہاب خان نے ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا۔

ذوہاب خان نے وانیہ ندیم کے ساتھ 6 مئی کو نکاح کیا جس کی تصاویر انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہیں۔

اداکار نے انسٹاگرام پر وانیہ ندیم کے ہمراہ تصویر شئیر کی اور کیپشن میں لکھا ’الحمداللہ، ہماری کہانی کا آغاز۔‘

سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ذوہاب خان اپنی نئی دلہن وانیہ ندیم کا گھونگھٹ اٹھا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ذوہاب خان نے دسمبر 2023 میں وانیہ ندیم سے شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اگلے 3 ماہ یا پھر 3 سال کے اندر شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ اگلے 3 سال بعد شادی کروں کیونکہ مجھے اپنے کچھ اہداف حاصل کرنے ہیں، اگر وہ اہداف میں نے اگلے 4 ماہ میں بھی حاصل کرلیے تو بھی شادی کرسکتا ہوں۔ ’

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’لڑکی تو شادی کرنے کے لیے بالکل تیار ہے، وہ تو کہہ رہی ہے کہ کل ہی شادی کرلو لیکن میں نے اسے مشورہ دیا کہ نہیں پہلے اپنا کیریئر بنا لیں پھر شادی کریں گے، آج کل وہ ڈرامے بھی کررہی ہیں‘۔

اداکار نے کہا تھا کہ ’والد کے انتقال کے بعد مجھ پر اور میرے بڑے بھائی پر جلد ہی گھر کی ذمہ داریاں آگئی تھیں اس لیے ابھی شادی نہیں کرسکتا۔‘

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دیگر ویڈیوز

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025