• KHI: Fajr 5:46am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:26am Sunrise 6:53am
  • ISB: Fajr 5:34am Sunrise 7:03am
  • KHI: Fajr 5:46am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:26am Sunrise 6:53am
  • ISB: Fajr 5:34am Sunrise 7:03am

انوشے عباسی کو بولڈ تصویر پر تنقید کا سامنا

شائع May 6, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

انسٹاگرام پر بولڈ تصاویر شیئر کرنے کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ انوشے عباسی کو اپنی تازہ تصاویر کو ذو معنی کیپشن کے ساتھ شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

انوشے عباسی نے انسٹاگرام پر اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں خوبصورت بولڈ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر میں گلابی ٹی شرٹ اور جینز کی پینٹ پہن رکھی ہے جب کہ بعض تصاویر میں آئینے کے سامنے اپنی سیلفیاں لیتی بھی دکھائی دیں۔

اداکارہ نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ذو معنی کیپشن لکھا کہ انہیں اسٹرابیری فلیور کے ساتھ دودھ پسند ہے۔

اداکارہ کی جانب سے ذو معنی کیپشن لکھے جانے اور بولڈ لباس پہننے پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں شرم دلانے کی کوشش کی۔

انوشے عباسی کی مذکورہ تصاویر وائرل پوگئی اور دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی گئیں، جہاں صارفین نے اداکاروں کو لباس اور کیپشن پر آڑے ہاتھوں لیا۔

صارفین نے لکھا کہ سچ کہتے ہیں کہ غربت مرد کو جب کہ دولت عورت کو ننگا کردیتی ہے جب کہ بعض نے اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سخت اور آستین کے بغیر والی ٹی شرٹ میں بلکل بھی اچھی نہیں لگ رہیں۔

کچھ صارفین نے اداکارہ کے لیے نامناسب الفاظ بھی استعمال کیے اور اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ مسلمان ہیں یا نہیں؟

کارٹون

کارٹون : 11 دسمبر 2024
کارٹون : 10 دسمبر 2024