• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

ریڈ بس کی نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

شائع May 1, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

سندھ کے عوام کے لیے اچھی خبر، ریڈ بس کی نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ نئی بسوں کا فلیٹ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ جلد نئے روٹس کا آغاز کرے گا، ہماری توجہ عوامی خدمت اور صوبے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 6 جنوری کو پیپلز بس سروس کےنئی بسوں کی کھیپ کراچی پہنچی تھی۔

خیال رہے کہ ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جون 2022 میں شروع کی گئی پیپلز بس سروس شہر کے مختلف حصوں میں 10 روٹس پر رواں دواں ہے، جو ہزاروں لوگوں کو ایئر کنڈیشنڈ بسوں میں سفر کرنے کی سہولت فراہم کر رہی ہے، حال ہی میں اس سروس کو حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی شروع کردیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا تھا کہ موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت سندھ نے اپنے اخراجات میں کمی کی اور ترقیاتی منصوبوں میں کٹوتی کی لیکن پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔

انہوں نے تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز بس سروس کے تحت کراچی کے تمام بڑے روٹس پر مزید الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024