• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

ملک کا ایک ہی مسئلہ معیشت ہے، محسن نقوی

شائع May 1, 2024
محسن نقوی
محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک کا ایک ہی مسئلہ ہے اور وہ ہے معیشت۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی ہر ضروریات پوری کریں گے، یہ آپ کا حق ہے اور ہمارا فرض ہے کہ آپ کی ضرورتوں کا دھیان رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ لوگوں سے ایک ہی چیز کی توقع ہے کے معیشت کے مسئلے پر آپ اثر انداز ہوسکتے ہیں، 30، 40 پچاس کروڑ کی ریکیوری کو ارب پر لے جائیں گے تو یہ ساری چیزیں بہتر ہوجائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ اللہ آپ کو کامیابی دے اور ہمیں ہمت دے کہ آپ کے کاموں میں بہتری لے کر آئیں، ہمارا رابطہ آپ کے ساتھ رہے گا اور ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہرہیں گے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسمگلنگ کو کوسٹ گارڈ ہی روک سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024