• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

پی ٹی آئی کا ’ریلیز عمران خان ٹرین مارچ‘ کراچی سے سکھر روانہ

شائع April 28, 2024
پی ٹی آئی مارچ۔ فوٹو: ڈان
پی ٹی آئی مارچ۔ فوٹو: ڈان

پاکستان تحریک انصاف کا ’ریلیز عمران خان ٹرین مارچ‘ کراچی سے سکھر روانہ ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹرین مارچ کے کوٹری ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر کارکنان نے پھول نچھاور کیے۔

بعد ازاں رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کی قیادت میں ٹرین مارچ کوٹری سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوگیا، ٹرین مارچ سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا سکھر پہنچ کر پر اختتام پزیر ہوگا۔

پی ٹی آئی ٹرین مارچ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے نکالا جارہا ہے۔

مارچ شروع ہونے سے قبل رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم تنظیم سازی کے سلسلے میں پورے سندھ کا دورہ کر رہے ہیں اور آج ٹرین مارچ سکھر پر اختتام پذیر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہم پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے۔

بعد ازاں کراچی سےروانہ ہونے والا پی ٹی آئی ٹرین مارچ حیدرآباد اسٹیشن پہنچ گیا، ریلوے اسٹیشن پر کارکنان نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے اور پھول نچھاور کیا۔

ر ہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا کہ پوری قوم آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔

کراچی سے روانہ ہونے والا پی ٹی آئی ٹرین مارچ نوابشاہ سے پڈعیدن پہنچ گیا، ٹرین مارچ کے شرکا کا پڈعیدن پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، پڈعیدن سے پی ٹی آئی ٹرین مارچ اپنی اگلی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024