• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

مریم نواز کی پولیس یونیفارم میں تصاویر اور ویڈیوز وائرل

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پنجاب پولیس کے یونیفارم میں ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں، جس پر شوبز شخصیات سمیت دیگر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

مریم نواز کی پنجاب پولیس کے یونیفارم کی ویڈیوز اور تصاویر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تھیں، جہاں سے انہیں دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا۔

مریم نواز کی پنجاب پولیس کے یونیفارم کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیات سمیت دیگر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر دلچسپ تبصرے کیے۔

ویڈیوز اور تصاویر میں مریم نواز کو لیڈیز پولیس اہلکاروں سے محبت سے ملتے، انہیں سلامی دیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مریم نواز کی وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں لیڈیز پولیس کانسٹیبلز کی ہونے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی ہیں، جس سے انہوں نے خطاب بھی کیا تھا۔

لوگوں نے ان کی ویڈیوز اور تصاویر پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پولیس یونیفارم میں اچھی نظر آ رہی ہیں اور ساتھ ہی لوگوں نے ان کی خوبصورتی کی بھی تعریفیں کیں۔

بعض لوگوں نے انہیں سابق وزرا اعلٰی پنجاب سے بہتر بھی قرار دیا جب کہ کچھ مداحوں نے انہیں فوٹوسیشن کی شہزادی کی بھی قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024