• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

ہمایوں سعید کی صبور علی کو گلے لگانے اور بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل

شائع April 24, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکار ہمایوں سعید کی جانب سے اداکارہ صبور علی کو گلے لگانے اور انہیں ماتھے پر بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، صارفین نے دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ہمایوں سعید کو اداکارہ کو بے تکلفی کے ساتھ گلے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ ہمایوں سعید نہ صرف اداکارہ کو گلے لگاتے ہیں بلکہ انہیں ماتھے پر بوسہ بھی دیتے ہیں۔

دونوں کی ویڈیو حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں تھیٹر پلے کے دوران ملنے کی ہے۔

آرٹس کونسل میں یاسر حسین سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی مزاحیہ تھیٹر پلے ہوٹل جان جاناں نشر کیا جا رہا ہے، جسے دیکھنے کے لیے آئے روز شوبز شخصیات وہاں آتی ہیں۔

مزاحیہ و رومانوی تھیٹر کی نمائش کے دوران معروف اداکاروں کے ایک دوسرے کے ساتھ بے تکلفی سے ملنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جب کہ بعض اداکاراؤں کی منفرد لباس اور اسٹائل کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

ہمایوں سعید کی جانب سے صبور علی کو گلے لگانے اور انہیں ماتھے پر بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ان پر تنقید کی اور لکھا کہ دونوں کا عمل نامناسب ہے، انہیں ایسے بے تکلفی سے نہیں ملنا چاہئیے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024