• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

داڑھی نہ ہونے کی وجہ سے 4 ڈراموں کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، زوہاب خان

شائع April 21, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

ماضی کے نامور چائلڈ آرٹسٹ نوجوان اداکار زوہاب خان نے ہیر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ داڑھی نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے 4 ڈراموں میں کام کرنے سے منع کردیا تھا۔

یاد رہے کہ زوہاب خان نے چائلڈ اسٹار کے طور پر پاکستان شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کے لیجنڈ فنکار مرحوم معین اختر ان کے نانا ہیں۔

وہ کئی نامور ڈراموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کردار ادا کرچکے ہیں جن میں ’عمر دادی اور گھر والے‘، ’میں، ممی اور وہ‘، ’کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی‘، وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے کچھ سال قبل ہیرٹرانسپلانٹ بھی کروایا تھا جس کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں اور سوشل میڈیا صارفین تبصرے بھی کررہے تھے۔

زوہاب خان نے حال ہی میں ایاز سمو کے شو میں شرکت کی، میزبان نے جب سوال پوچھا کہ آپ نے ہیرٹرانسپلانٹ کیوں کروایا تو زوہاب خان نے انکشاف کیا کہ ان کے جینز میں نہیں تھی، ان کے دادا اور والد کی بھی داڑھی نہیں تھی۔

زوہاب خان نے کہا کہ انہوں نے ہیر ٹرانسپلانٹ کرانے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ اس عمر میں انہیں بچوں کے کردار یا بڑی عمر کرداروں کی پیشکش نہیں ہوگی، وہ مستقبل کے پروجیکٹس کے لیے داڑھی رکھنا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے ہیر ٹرانسپلانٹ کروایا۔

زوہاب خان نے کہا کہ انہوں نے ہیر ٹرانسپلانٹ اس لیے کروایا کیونکہ اگر مستقبل میں انہیں ڈرامے میں ہیرو کے کردار کی آفر ہوئی تو وہ کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیر ٹرانسپلانٹ کروانے سے قبل داڑھی نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے 4 پروجیکٹس کو منع کردیا کیونکہ ان کرداروں میں داڑھی کی ضرورت تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024