• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

حزب اللہ کا اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر حملہ، 14 اسرائیلی فوجی زخمی

شائع April 18, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں فوجی تنصیبات پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 14 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ عین البال اور شہابیہ میں مزاحمت کار سپاہیوں کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 17 اپریل کو انہوں نے اسرائیلی قصبے میں فوجی تنصیاب پر گائیڈڈ میزائل اور ڈرون کے ذریعے حملہ کیا۔

اسرائیل نے بھی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے 14 فوجی زخمی ہوگئے ہیں جن میں 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

بعدازاں اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے مشرقی لبنان میں حزب اللہ کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ حملہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے ایک دن بعد ہوا ہے جس میں حزب اللہ کے ایک فیلڈ کمانڈر سمیت 3 افراد مارے گئے تھے۔

حزب اللہ اور اسرائیل چھ ماہ سے زیادہ عرصے سے (جب سے غزہ میں جنگ شروع ہوئی ہے) ایک دوسرے پر حملہ کررہے ہیں، یہ 2006 میں ہونے والی جنگ کے بعد سے ان کے درمیان سب سے سنگین لڑائی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024