• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

آسٹریلوی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں نے 5 ٹائٹلز جیت لیے

شائع April 11, 2024
فوٹو: آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ
فوٹو: آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ

پاکستانی پلیئرز نے آسٹریلوی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں اپنی دھاک بٹھاتے ہوئے مجموعی طور پر 5 ٹائٹلز اپنے نام کرلیے۔

ڈان نیوز کے مطابق گرین شرٹس زیب تن کیے ہوئے حزیفہ شاہد اور ماہنور علی نے یہ کامیابی انڈر 13 کی کیٹگری میں اپنے نام کی، جبکہ انڈر 15 میں یحییٰ خان فاتح رہے۔

اسی طرح انڈر 17 میں مہوش علی اور ابراہیم زیب نے کامیابی حاصل کرکے پاکستان اور ساتھی پلیئرز کا سر فخر سے بلند کردیا۔

نوجوان پاکستانی پلیئرز کے لیے فتوحات لیے ان سنسنی خیز مقابلوں کا انعقاد البیرٹ پارک، وکٹوریا میں واقع میلبورن اسپورٹس اینڈ ایکویٹک سینٹر میں ہوا۔

اسکواش کے میدان میں پاکستان کی فتوحات نئی نہیں ہیں، 23 جولائی 2023 کو حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی اور 1986 کے بعد ملک کے پہلے چیمپئن بن گئے۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے دوران حمزہ خان نے محمد ذکریا کو 1-3 سے شکست دی تھی۔

پی ٹی وی اسپورٹس کے مطابق آخری بار پاکستانی کھلاڑی عامر اطلس نے 2008 کے فائنل میں جگہ بنائی تھی اور پاکستان کی جانب سے آخری فاتح جان شیر خان تھے جنہوں نے 1986 میں یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024