• KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:46pm
  • LHR: Asr 4:33pm Maghrib 6:19pm
  • ISB: Asr 4:38pm Maghrib 6:25pm
  • KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:46pm
  • LHR: Asr 4:33pm Maghrib 6:19pm
  • ISB: Asr 4:38pm Maghrib 6:25pm

کراچی: نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے پولیس اہلکار، خاتون سمیت 6 افراد زخمی

شائع April 10, 2024
پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے مختلف علاقوں میں اندھی گولیاں لگنے سے پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن 11 نمبر میں نامعلوم سمت سے انے والی گولی لگنے سے گھر میں موجود خاتون زخمی ہوئی۔

ادھر بلدیہ ٹاؤن اسلام نگر، بلدیہ چاندنی چوک اور اور نگی ٹاؤن 13 نمبر میں بھی نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب گلشن معمار میں بھی ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے تمام شہریوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2025
کارٹون : 26 مارچ 2025