رواں سال فطرے کی کم از کم رقم 300 سو روپے مقرر
رواں سال گندم کی قیمت کے اعتبار سے فطرے کی کم ازکم رقم تین سو اور زیادہ سے زیادہ 44 سو روپے مقرر کردی گئی۔
شریعہ بورڈ کے مطابق 2 کلو گندم کے حساب سے فی فرد فطرہ 300 روپے ہوگا، مخیر حضرات اپنی استطاعت کے مطابق فطرہ ادا کرسکتے ہیں۔
اس حوالے سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق شریعہ بورڈ نے کہا کہ جو کے حساب سے فطرانہ 6 سو روپے، کھجوروں کے اعتبار سے 24 سو روپے اور کشمکش کے حساب سے 4 ہزار 400روپے مقرر کیا گیا ہے۔
علمائے کرام کا کہنا ہے کہ گندم کے حساب سے یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم سے کم رقم ہے، جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے رزق میں کشادگی عطا کی ہے اور وافر دولت سے نوازا ہے ان پر نعمت مال کا تشکر لازم ہے اور وہ اپنی مالی حیثیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جو، کھجور، کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ ادا کریں۔
واضح رہے کہ صدقہ فطر عید کی نماز سے قبل ادا کرنا ضروری ہے جبکہ گھر کے سربراہ کو اپنے پیاروں یعنی بیوی اور بچوں وغیرہ کا فطرانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔