• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

کراچی: سی ٹی ڈی، رینجرز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 5 مشتبہ افراد زیر حراست

شائع April 4, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے شہر کے مختلف علاقوں کا آپریشن کیا، اور 5 مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے تھانہ زمان ٹاؤن منتقل کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن چکرا گوٹھ، ابراہیم حیدری اور زمان ٹاؤن سے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا، آپریشن میں جدید تلاش ایپ کی مدد سے 150 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ آپریشن روزانہ کی سطح پر مشکوک علاقوں میں جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024