• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

بابر اعظم کا پی سی بی سے تمام فارمیٹ کی کپتانی دینے کا مطالبہ

شائع March 30, 2024
پی سی بی کی جانب سے کپتانی سے متعلق حتمی اعلان پیر کو کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: اے ایف پی
پی سی بی کی جانب سے کپتانی سے متعلق حتمی اعلان پیر کو کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کو ایک بار پھر ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کی پیشکش کردی جب کہ مایہ ناز بلے باز نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

’ڈان‘ نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی بابر اعظم کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنانا چاہتا ہے تاہم بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی قیادت کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے کپتانی سے متعلق حتمی اعلان پیر کو کیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں پی سی بی کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین محسن نقوی اور سلیکشن کمیِٹی کے درمیان کپتان کی تبدیلی پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے بابر اعظم کو ون ڈے اور اور ٹی 20 ٹیم کی قیادت کرنے کی پیشکش کی ہے جب کہ اسٹار بلے نے دوبارہ کپتان بننے کے لیے شرائط عائد کرتے ہوئے حکام سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی کی بات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید بات چیت کے لیے پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے کاکول جاکر بابر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے موجودہ ٹی 20 کپتان شاہین آفریدی سے متعلق دعویٰ کیا کہ وہ کپتان کی تبدیلی کی خبروں سے ناخوش ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی پہلے ہی بابر اعظم کو ایک بار پھر ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ماہ شروع ہونے والے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں کپتانی کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ باقاعدہ طور پر جلد اعلان کرے گا۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی دکھانے کے بعد 15 نومبر 2023 میں بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس سے استعفیٰ دےدیا تھا، استعفے کے بعد پی سی بی نے ٹی 20 ٹیم کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان مقرر کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024