• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارتی ماہی گیروں سے تصادم، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا اہلکار شہید

شائع March 22, 2024
— فائل فوٹو:فشر فوک فارم
— فائل فوٹو:فشر فوک فارم

کھلے سمندر میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور بھارتی ماہی گیروں کے درمیان تصادم میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کی 8 کشتیوں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی۔

بھارتی ماہی گیروں کی ایک کشتی نے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے دوران کشتی الٹ گئی، پانچ ماہی گیروں کو بچالیا گیا جب کہ دو لاپتا ہیں۔

لاپتا بھارتی ماہی گیروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

بھارتی ماہی گیروں سے تصادم میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا ایک اہلکار شہید ہوگیا، شہید جوان کی شناخت محمد ریحان کےنام سے ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024