• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان نئے دفاعی معاہدے پر دستخط

شائع March 21, 2024
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

برطانیہ اور آسٹریلیا نے آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں ایک نئے دفاعی معاہدے پر دستخط کرلیے، دونوں ممالک امریکا کے ساتھ جوہری توانائی سے چلنے والے آبدوز کے پروگرام کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے اپنے ہم منصب رچرڈ مارلس کے ساتھ کینبرا میں معاہدے پر دستخط کیے، اس معاہدے کے تحت ایک قانونی فریم ورک طے کرلیا گیا ہے جس سے فوجیوں کی میزبانی اور خفیہ اطلاعات کا اشتراک آسان ہوگیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت اگر ایک فریق پر حملہ ہوتا ہے تو دوسرا فریق اس کے دفاع کے لیے مداخلت کرسکے گا۔

گرانٹ شیپس نے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد کہا کہ یہ غیر معمولی ہے، درحقیقت برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے سے دفاعی تعاون کا کوئی معاہدہ ہی نہیں تھا۔

امریکا کے علاوہ آسٹریلیا اور برطانیہ نئے ’اے یو کے یو ایس‘ دفاعی اتحاد کے رکن ہیں، یہ ایک تاریخی معاہدہ ہے جس کا مقصد ایشیا پیسیفک میں چین کے عسکری اثرورسوخ میں توسیع کو روکنا ہے۔

اس معاہدے کو بمشکل 2 برس گزرے ہیں تاہم یہ خدشات موجود ہیں کہ اس معاہدے کا مستقبل میں ہے، جبکہ کچھ کو خدشہ ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے سال اقتدار میں واپس آئے تو اسے مکمل طور پر ختم کر سکتے ہیں۔

آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے سیکیورٹی تجزیہ کار ڈیوڈ اینڈریوز نے کہا کہ آج ہونے والے اس معاہدے نے تعطل کا شکار ’اے یو کے یو ایس‘ منصوبے کو کچھ انتہائی ضروری رفتار فراہم کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024