• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

فِٹ رہنا چاہتے ہیں تو روزے کی حالت میں ورزش کرنے کے طریقے جانیں

شائع March 21, 2024

اکثر افراد رمضان المبارک میں ورزش کرنا چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ اس دوران آپ کے جسم میں مختلف تبدیلیاں آتی ہیں۔

لیکن طبی ماہرین کا خیال ہے کہ ماہ صیام میں ورزش کرنے سے مثالی صحت و تندرستی حاصل کی جا سکتی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ٹرینر اور نیوٹریشن کوچ دیویندر بینس نے روزے کے ساتھ ورزش اور غذا کے توازن کے بارے میں بات کی ہے۔

ان کے مطابق روزے کے دوران 5 ایسی ورزش مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں جس سے آپ کی سانس پھولنے کا امکان بھی کم ہوگا۔

کندھے کی ورزش

سیدھے کھڑے ہوں اور بازو کو سیدھا رکھتے ہوئے آہستہ آہستہ اوپر لے جائیں اور پھر دوبارہ اپنے بازو کو آہستہ آہستہ ابتدائی پوزیشن پر واپس لے جائیں، یہ ورزش دوسرے بازو کے ساتھ بھی کریں، دونوں بازوؤں کی ورزش 10 بار کریں۔

پاؤں کی ورزش (Walking lunges)

اپنے دائیں پاؤں سے ایک قدم آگے بڑھائیں لیکن خیال رکھیں اس دوران بائیں پاؤں کا گھٹنا زمین پر ہونا چاہیے، ہر 3 سے 5 سیکنڈ بعد اپنی پوزیشن تبدیل کرتے رہیں اور اسے 5 بار دہرائیں، یہ ورزش اسی طرح کریں جیسے نیچے دی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔

پلانک (Plank)

پلانک ایک ایسی ورزش کا نام ہے جس کو اپنی روٹین میں شامل کر لیں تو آپ پر اس کا بہت جلدی اور مثبت اثر آتا ہے، دفاتر میں 8 سے 10 گھنٹے بیٹھنے والوں کے لیے یہ ایک جادوئی ورزش ہے۔

پلانک کے کئی طریقوں میں سے چند زیادہ سود مند ہیں جن میں سے ایک میں اپنے ہاتھ اور پاؤں کے پنجوں کے سہارے خود کو زمین سے اوپر پُش اپس کے انداز میں اُٹھایا جاتا ہے، ا س طرح سارا وزن ہاتھوں اور پاؤں کے پنجوں بالخصوص انگلیوں پر ہوتا ہے، اس حالت میں پیٹ، کمر، ٹانگوں اور بازوؤں کے پٹھے سارا وزن برداشت کرتے ہیں۔

دوسرے طریقے میں ہاتھ کے پنجوں سمیت کلائی اور کہنیاں بھی زمین کے ساتھ نیچے زمین پر ہوتی ہیں اور پاؤں کے صرف پنجے زمین کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔

فوٹو: شٹر اسٹاک
فوٹو: شٹر اسٹاک

جمپنگ اسکواٹس

جمپنگ اسکواٹس ٹانگوں اور کولہوں کے پٹھوں کو مضبوط بنانے کے لیے بہترین ورزش ہے ، 15 جمپنگ اسکواٹس سے شروع کریں اور دن بہ دن جمپنگ اسکواٹس بڑھاتے ہوئے 40 جمپنگ اسکواٹس پر لے آئیں ۔

پش اپس

پش اپس انتہائی صحت افزا ورزش ہے جو کہ نہ صرف آپ کو جسمانی طور پر فٹ رکھتی ہے بلکہ آپ کے جسم کو اسمارٹ اور مسلز کو شیپ دیتی ہے، اس کے علاوہ یہ آپ کے میٹابولزم کوبھی بڑھاتی ہے۔

پش اپس کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے زمین پر پیٹ کے بل لیٹ جائیں جبکہ ہاتھوں کی ہتھیلیاں زمین کے ساتھ لگی ہوں۔

پھر ہاتھوں کی ہتھیلیوں اور پاؤں کی انگلیوں پر زور ڈالتے ہوئے جسم کو زمین سے اوپر کی طرف اس طرح اٹھائیں کہ بازو بالکل سیدھے ہو جائیں، پھر دوبارہ جسم کو واپس زمین کی طرف لے کر جائیں لیکن جسم زمین کے ساتھ لگے نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024