• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

اسلام آباد: سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے اسحٰق ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور

شائع March 19, 2024
— فائل/فوٹو: اے ایف پی
— فائل/فوٹو: اے ایف پی

اسلام آبادسے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر وفاقی وزیر اسحق ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ریٹرننگ افسر سعید گل نے اسحٰق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی، اسحق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں اعظم نذیز تاڑر، انوشہ رحمن، نزہت صادق، طارق فضل چوہدری اور انجم عقیل پر مشتمل لیگی وفد الیکشن کمیشن پہنچا۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو وفاقی وزیر اسحٰق ڈار نے اسلام آباد سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، انجم عقیل اور انوشہ رحمٰن نے الیکشن کمیشن میں اسحٰق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ سینیٹ سے اسلام آباد کی جنرل سیٹ کے لیے رہنماؤں نے اپنی درخواستیں پارٹی کوجمع کروادی ہیں، پارٹی قیادت کے فیصلے کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

یاد رہے کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی اپنی سالہ مدت پوری ہونے کے بعد خالی ہونے والی 48 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔

14 مارچ کو سینیٹ کی 6 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی سمیت 4 امیدوار کامیاب ہوگئے تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایک، ایک امیدوار کامیاب ہوئے۔

اس وقت پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی کل تعداد 100 ہے، جس میں 4 صوبوں سے 23، سابق فاٹا اور اسلام آباد سے 4، 4 اراکین شامل ہیں، صوبے کے لیے مختص کردہ 23 نشستوں میں 14 جنرل نشستیں، 4 خواتین کے لیے، 4 ٹیکنوکریٹس اور ایک اقلیتی رکن کے لیے مختص ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024