• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

ٹرمپ ذہنی ان فٹ ہے، جو بائیڈن کی اپنے صدارتی حریف پر سخت تنقید

شائع March 17, 2024
جو بائیڈن نے کہا کہ ہم نہیں جھکیں گے، وہ نہیں جھکیں گے اور میں نہیں جھکوں گا—فائل فوٹو: اے پی
جو بائیڈن نے کہا کہ ہم نہیں جھکیں گے، وہ نہیں جھکیں گے اور میں نہیں جھکوں گا—فائل فوٹو: اے پی

امریکی صدر جو بائیڈن نے سالانہ میڈیا ڈنر میں ڈونلڈ ٹرمپ اور اپنی عمر کا مذاق اڑایا اور اس کے بعد نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنے حریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق 81 سالہ ڈیموکریٹ رہنما نے واشنگٹن گرڈیرون کلب میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک امیدوار صدر بننے کے لیے بہت بوڑھا اور ذہنی طور پر نااہل ہے، دوسرا امیدوار میں ہوں۔

ڈیموکریٹ جو بائیڈن بطور صدر امریکی میڈیا اور سیاسی اشرافیہ کے سالانہ وائٹ ٹائی گالا میں اپنی پہلی تقریر کر رہے تھے جب کہ اس پروگرام سے ریپبلکن سابق صدر ٹرمپ نے 2018 میں خطاب کیا تھا۔

جو بائیڈن متعدد انتخابی سرویز میں پیچھے نظر آ رہے ہیں اور انہیں اپنی عمر کے بارے میں ووٹرز کے خدشات کا سامنا ہے، ان خدشمات کو دور کرنے کے لیے انہوں نے 77 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کی زبان پھسلنے کے واقعات کا حوالہ دیا۔

جو بائیڈن نے کانگریس میں ریپبلکنز کی جانب سے اپنے بیٹے کے کاروباری معاملات پر مواخذے کی تحقیقات شروع کرنے پر تنقید کی اور کہا کہ وہ مواخذے میں ناکام رہیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ جمہوریت اور آزادی واقع میں حملے کی زد میں ہیں، روسی صدر یورپ کی جانب بڑھ رہے ہیں جب کہ میرا پیشرو اس کے آگے جھکتا ہے اور کہتا ہے، ’جو مرضی کرو‘۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ہم روس کے سامنے نہیں جھکیں گے، وہ نہیں جھکیں گے اور میں نہیں جھکوں گا۔

جو بائیڈن نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے 2020 کے انتخابات جیتنے کے جھوٹے دعوؤں اور 6 جنوری 2021 ٹرمپ کے حامی فسادیوں کے کیپیٹل حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ “ہماری جمہوریت کی رگوں میں زہر گھولا جا رہا تھا۔

انہوں نے ان صحافیوں کی بھی حمایت کرتے ہوئے جن پر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا حملہ کیا کہا کہ آپ عوام کے دشمن نہیں ہیں، آپ آزاد معاشرے کے ستون ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024