• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسحٰق ڈار نے 39ویں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا

شائع March 14, 2024
اسحٰق ڈار مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سمدھی ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
اسحٰق ڈار مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سمدھی ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اسحٰق ڈار نے پاکستان کے 39ویں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات پریس بریفنگ کے دوران اسحٰق ڈار کی باقاعدہ تعیناتی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار خارجہ پالیسی کے اہم معاملات پر بریفنگ حاصل کرتے رہے ہیں اور آنے والے دنوں اور ہفتوں ذرائع ابلاغ کو ان کی آنے والی مصروفیات اور غیر ملکی مذاکرات کاروں کے ساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اسحٰق ڈار نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالا ہے ورنہ اس سے قبل وہ ہمیشہ وزیر خزانہ یا اس سے متعلقہ امور کے ہی ذمے دار رہے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) اسحٰق ڈار کو ایک بار پھر وزیر خزانہ ہی بنانا چاہتی تھی لیکن پیپلز پارٹی کی مخالفت پر انہیں یہ عہدہ نہیں سونپا گیا اور ان کی جگہ محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنا دیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ڈان نیوز کے پروگرام دوسرا رخ میں اسحٰق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کی کھل کر مخالفت کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے وزیر خزانہ کے نام پر بات چیت کریں گے، میں نہیں سمجھتا کہ ڈار صاحب معیشت کو بچا سکیں گے کیونکہ انہوں نے ہی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔

اس سے قبل نگران وزیر خزانہ کے لیے بھی مسلم لیگ(ن) نے اسحٰق ڈار کا نام تجویز کیا تھا لیکن پیپلز پارٹی نے اس موقع پر بھی ان کی مخالفت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024