• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اسپنر عثمان طارق کو پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں باؤلنگ کی اجازت

شائع March 12, 2024
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق— فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق— فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 9 میں فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسپینر عثمان طارق کو سیزن کے بقیہ میچز کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔

اجازت ملنے کے بعد عثمان طارق نے کوئٹہ گلیڈئیٹر کو جوائن کرلیا، وہ ملتان سلطان کے خلاف میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

نیشنل اکیڈمی میں عثمان طارق کے ایکشن کا جائزہ لیکر انہیں کچھ ہدایات دی گئی ہیں، عثمان دوسری مرتبہ رپورٹ ہونے تک بولنگ کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن مشکوک رپورٹ کیا گیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان چھ مارچ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مشکوک قرار دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024