• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فلسطینیوں پر مظالم: 27 رمضان کو ایوان صدر یا امریکی سفارت خانے میں گھسنے کا فیصلہ کریں گے، سراج الحق

شائع March 10, 2024
سراج الحق نے کہا نہ تو اسلامی ایٹم بم نہ ہی افواج اور نہ ہی سفارت کاری کام آرہی ہے — فوٹو: ڈان نیوز
سراج الحق نے کہا نہ تو اسلامی ایٹم بم نہ ہی افواج اور نہ ہی سفارت کاری کام آرہی ہے — فوٹو: ڈان نیوز

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت 27 رمضان کو ایوان صدر یا پھر امریکی سفارت خانے میں گھسنے کا فیصلہ کرے گی۔

جماعت اسلامی نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

آبپارہ چوک میں مظاہرین سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پوری دنیا ایک طرف غزہ کے مظلوم مسلمان ایک طرف ہیں، اسرائیل اور امریکا اپنے حوایوں کے ساتھ مل کر فلسطینیوں پر مظالم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی جانیں دے کر قبلہ اول کی حفاظت کر رہے ہیں لیکن پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک خاموشی سے تماشا دیکھ رہے ہیں، نہ تو اسلامی ایٹم بم نہ ہی افواج اور نہ ہی سفارت کاری کام آرہی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ دنیا کے کئی باضمیر شہری اپنی حکومتوں کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں لیکن پاکستان میں خاموشی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی غزہ سے متعلق 27 رمضان المبارک کو حتمی فیصلہ کرے گی اور ایوان صدر یا پھر امریکی سفارت خانے میں گھس کر فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024