• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹک ٹاک پر فلسطین کی ویڈیوز کے ویو کاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا الزام

شائع March 4, 2024
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر تحقیق کرنے والے ریسرچرز نے دعویٰ کیا ہےکہ پلیٹ فارم نے فلسطین اور غزہ کے ہیش ٹیگز میں استعمال ہونے والی ویڈیوز کے ویو کاؤنٹ ڈیلیٹ کردیے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ریسرچرز کی تحقیق کے مطابق اسٹینڈ ود فلسطین کے ہیش ٹیگ پر موجود ویڈیوز کو مجموعی طور پر تقریبا 3 ارب کے قریب بار تک دیکھا گیا تھا جب کہ اسٹیںڈ ود اسرائیل کی ویڈیوز کو محض 20 کروڑ بار تک دیکھا گیا تھا۔

اسی طرح امریکا سمیت مسلم ممالک میں فری فلسطین کے ہیش ٹیگ کو زیادہ استعمال کیا جانے لگا اور اس پر بنائی گئی ویڈیوز 70 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔

لیکن اب تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹک ٹاک نے فلسطین اور غزہ کے ہیش ٹیگز کے ٹرینڈز میں شامل ویڈیوز کے ویو کاؤنٹ ڈیلیٹ کردیے ہیں۔

دوسری جانب ٹک ٹاک نے بتایا ہے کہ اس نے پلیٹ فارم پر ہیش ٹیگز کے ساتھ ویو کاؤنٹ کے فیچر کو ایک ماہ قبل ہی ختم کردیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹک ٹاک نے ہیش ٹیگز کی ویڈیوز اور ٹاپکس کے ویو کاؤنٹ ایک ایسے وقت میں ڈیلیٹ کیے ہیں جب کہ پلیٹ فارم پر اسرائیلی مظالم کو چھپانے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

ٹک ٹاک کی طرح دیگر پلیٹ فارمز پر بھی الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ فلسطین اور غزہ کے مواد کو سینسر کر رہے ہیں، تاہم تمام پلیٹ فارمز دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ فلسطین اور اسرائیل میں پرتشدد مناظر پر مبنی مواد کو ہذف کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024