• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

طلاق کے باوجود کبھی احساس نہیں ہوا کہ ہم الگ ہیں، کرن راؤ

شائع March 2, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کی سابق اہلیہ فلم ساز کرن راؤ نے کہا ہے کہ طلاق ہوجانے کے باوجود انہیں اور ان کے سابق شوہر کو کبھی یہ احساس تک نہیں ہوا کہ وہ الگ الگ ہیں۔

عامر خان اور کرن راؤ نے جولائی 2021 میں طلاق کی تصدیق کی تھی، تاہم انہوں نے شادی ختم ہونے کا سبب نہیں بتایا تھا۔

دونوں نے 2005 میں شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں 2011 میں بیٹے آزاد کی پیدائش ہوئی تھی۔

افواہیں تھیں کہ مبینہ طور پر عامر خان کا اپنی بیٹی کی ہم عمر اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سے معاشقہ ان کی طلاق کا سبب بنا اور جلد ہی اداکار تیسری شادی بھی کریں گے، تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

طلاق کے تقریبا تین سال بعد اب کرن راؤ نے عامر خان سے طلاق اور اس کے بعد کے تعلقات پر کھل کر بات کی ہے، تاہم اب بھی انہوں نے طلاق کا سبب نہیں بتایا۔

بی بی سی ہندی کو دیے گئے انٹرویو میں کرن راؤ کا کہنا تھا کہ وہ اور عامر خان شادی سے قبل بھی ایک ساتھ کام کرتے آ رہے تھے، دونوں ایک دوسرے کے مزاج سے اچھی طرح واقف ہیں اور شادی ختم ہونے کے بعد بھی وہ ایک ہی خاندان کی طرح رابطے میں ہیں۔

فلم ساز کے مطابق انہوں نے اور عامر خان نے یہ محسوس ہی نہیں کیا کہ وہ الگ الگ ہیں، ان کے درمیان اب بھی سب کچھ ویسا ہی ہے جیسا شادی کے وقت تھا۔

انہوں نے کہا کہ شادی رشتے کو قائم رکھنے کا ایک مفہوم ہے اور دونوں کو آج تک یہ محسوس ہی نہیں ہوا کہ اگر ان کی شادی ٹوٹ گئی تو ان کا آپس کا تعلق بھی ختم ہوگیا۔

کرن راؤ نے اعتراف کیا کہ وہ اور عامر خان اب بھی ایک دوسرے کے قریب ہیں، دونوں ایک دوسرے کے لیے جذباتی ہیں، ان کا گہرا تعلق ہے اور رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ طلاق سے قبل بھی ان کے درمیان اچھی مفاہمت تھی، کیوں کہ دونوں کے احساس تھا کہ دونوں طلاق کے باوجود ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوسکتے کیوں کہ دونوں کے خاندان اور تعلقات گہرے ہوچکے تھے، اس لیے انہیں طلاق کے وقت اور بعد میں کسی طرح کی کوئی محنت نہیں کرنی پڑی۔

اگرچہ کرن راؤ نے اعتراف کیا کہ ان کے اور عامر خان کے درمیان ابھی جذباتی اور گہرے تعلقات ہیں، تاہم انہوں نے اپنی شادی طلاق پر ختم ہونے کا سبب نہیں بتایا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024